Current Appeal

The Masjid of Khanqah and Makhdoom Shah Safi Hostel are under construction, Please offer your support for both of them.

27 Feb 2010
  • 1713

Annual Peace Day 2010

خانقاہ عارفیہ سید سراواں الہ آباد کےمیں جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ’’امن و شانتی کا پیغام انسانیت کے نام‘‘ کے عنوان سے ایک پیس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں قرب و جوار کے مسلم اور غیر مسلم بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقد اس پروگرام میں تمام انسانوں کو آپسی محبت اور بھائی چارہ کا پیغام پیش کیا گیا ۔
سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ہر مرحلے میں بہترین زندگی کا شعور دیتی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر موقع اور ہر طرح کے حالات کے لیے ایک خدا کی بندگی اور اس کے بندوں کے ساتھ بھلائی کی راہ دکھائی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نقیب الصوفیا مفتی کتاب الدین رضوی نے اپنے خطاب میں کیا ۔

خطیب الصوفیا مولانا عارف اقبال مصباحی نے بتایا کہ پڑوسی کے حقوق پر اسلام نے بہت زور دیا ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ پڑوسی چاہے جس مذہب کا ہو اس کے ساتھ بھلائی اور حسن معاشرت کا حق اسلام نے دیا ہے اسی لیے حقوق کی ادائیگی کا خیال رکھنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔

خطیب الصوفیا مولانا عارف اقبال مصباحی نے بتایا کہ پڑوسی کے حقوق پر اسلام نے بہت زور دیا ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ پڑوسی چاہے جس مذہب کا ہو اس کے ساتھ بھلائی اور حسن معاشرت کا حق اسلام نے دیا ہے اسی لیے حقوق کی ادائیگی کا خیال رکھنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔
اس پروگرام کی صدارت وسرپرستی ٹرسٹ کے سربراہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی نے فرمائی،قرب وجوار کے ہزاروں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی،عوام کے علاوہ علماو عمائدین قوم وملت بلاتفریق اس اجلاس میں شریک ہوئے ،اورپیغمبر امن شانتی جناب محمدرسول اللہﷺ کی تعلیمات کوعلماوصلحا کی زبانی سماعت کیا۔اس موقع پر شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے لنگر عام کاانتظام بھی کیاگیاتھا۔

Gallery Images

Like what you read and share on social Media

Annual Peace Day 2010

Annual Peace Day 2010

Annual Peace Day 2010