شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے تحت خانقاہ عارفیہ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے روزانہ دو وقت کے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے ، جس کوکھانے والے قریب 700 لوگ ہیں ۔ یہ عام دسترخوان ہے جس پر بلا تفریق مذہب و ملت ہر آنے جانے والا بیٹھ کر کھانا کھاتا ہے جو کہ محبت و رواداری ی ایک زندہ مثال ہے
مہمانوں اور خانقاہ میں رہنے والوں کو مفت کھانا کھلانا اور ان کی خدمت کرنا ہی تصوف و روحانیت ہے ۔ صوفیہ کا نظریہ ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ سب لوگ ایک خدا کے بندے ہیں اور بلا تفریق سب کی خدمت کرنا اور سب کے ساتھ بھلائی کا برتاؤ کرنا ہی اصل تصوف ہے اور لوگوں کے ساتھ سب سے اچھی بھلائی ان کو کھانا کھلانا ہے جس کا صرفیہ ٹرسٹ برداشت کرتی ہے