خانقاہ عارفیہ میں آسی غازی پوری کی صوفیانہ شاعری پر منعقد سیمینار میں علما نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ان کے بعض اشعار سے غلط فہمی پیدا ہو گئی حالانکہ ان کا توحید و رسالت کا عقیدہ بہت ہی واضح اور صاف تھا ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر اختر الواسع (چیر مین اردو اکادمی ، دہلی اور سابق صدر شعبہ اسلامیات جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی ) نے سیمینار میں کیا ۔
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، دہلی کے تعاون سے شاہ صفی میموریل ٹرسٹ نے یہ سیمینار حضرت آسی غازی پوری کے جشن صد سالہ کی مناسبت سے کیا تھا ۔
سیمینار میں شرکت کرنے والے حضرات کے نام یہ ہیں
مولانا ذیشان احمد مصباحی، مولانا اشرف الکوثر مصباحی ، مولانا ابرار رضا رشیدی مصباحی ، ڈاکٹر ظفر انصاری ظفر ۔