شاہ صفی میموریل ٹرست ضرورت مندوں اور محتاجوں کے لیے رمضان راشن پیکیج کی سہولت فراہم کرتا ہے ، ایک پیکیج میں رمضان مبارک کے مہینے میں کھانے پینے کی تمام ضروری اشیا کو رکھا جاتا ہے تاکہ ضرورت مندوں کو کسی قسم کی مالی تکلیف سے نہ گزرنا پڑے اور تمام مخلوق اللہ کی بندگی اور مبارک مہینے کی برکتوں سے برابر مستفید ہو سکے
اس پیکیج کو بانٹنے کے لیے سب سے پہلے علاقے کا سروے کیا جاتا ہے ، پھر جتنے گھر اور خاندان مستحق قرار پاتے ہیں ان کی لسٹ بنا کر ان کو مطلع کر دیا جاتا ہے ، اس کے بعد ہر خاندان سے ایک فرد آ کر راشن پیکیج کیمپ سے اپنا حصپ لے کر دعائیں دیتا یوا چلا جاتا ہے