شاہ صفی میموریل ٹرسٹ و قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، دہلی کے مالی تعاون و اشتراک سے آض الٰہ آباد ، کوشامبی میں معروف و مشہور شاعر اصغر گونڈوی کے حیات اور شوعری پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سیمینار کی صدارت ٹرسٹ کےمینیجنگ ٹرسٹی داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی نے فرمائی ۔ سیمینار میں افتتاحی کلمات جامعہ عارفیہ کے پرنسپل علامہ عمران حبیبی نے ادا کیے ۔ دہلی یونی ورسٹی سے تشریف لائے اسسٹنٹ ٹیچر ڈپارٹمنٹ آف اردو محمد شمس الدین مصباحی نے اصغر حسین گونڈوی کی شاعری میں صوفیانہ عناصر کے عنوان سے مقالہ پیش کیا ۔ مولانا رفعت رضا نوری مصباحی ریسرچ اسکالر ، دہلی یونی ورسٹی ،دہلی نے اصغر حسین گونڈوی کی صوفیانہ شعری روایت کے عظیم ستون کے عنوان سے مقالہ پیش کیا ۔ مولانا ثاقب علیمی کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ، بھوپال نے بحیثیت مہمان اس سیمینار میں شرکت کی ۔
جواہر لال نہرو یونی ورسٹی ، دہلی سے تشریف لائے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن علیمی نےاصغر حسین گونڈوی پر تبصرہ و تجزیہ پیش کیا ۔ اس سیمینار کی نظامت مولانا مجیب الرحمٰن علیمی ریسرچ اسکالر الٰہ آباد یونی ورسٹی ، الٰہ آباد نے کی ۔