شاہ صفی میموریل ٹرسٹ ، کوشامبی کے زیر اہتمام مفت طبی جانبچ کیمپ کا انعقاد ہوا ۔ اویسس فاؤنڈیشن کے سکریٹری ڈاکٹر احسن صمد ، درجن بھر ڈاکٹروں پر مشتمل اپنی ٹیم کے ساتھ خانقاہ عارفیہ تشریف لائے اور دن بھر مفت طبی چیک اپ کا کام جاری رہا اور مفت دوائیں تقسیم ہوئیں ۔
خدمت خلق اور انسانیت کا یہ سارا کام شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہوا ۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری جناب ساجد سعیدی نے بتایا کہ اسلام روحانی صحت کے ساتھ جسمانی صحت پر بھی زور دیتا ہے ۔ نظافت اور صفائی آدھا ایمان ہے ۔