شاہ صفی میموریل ٹرسٹ ، کوشامبی کے زیر اہتمام خانقاہ عارفیہ میں مفت طبی جانبچ کیمپ کا انعقاد ہوا ۔درجن بھر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے خانقاہ عارفیہ میں دن بھر مفت طبی چیک اپ کا کام جاری رکھااور مفت دوائیں تقسیم کیں ۔ خدمت خلق اور انسانیت کا یہ سارا کام شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہوا ۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری جناب ساجد سعیدی نے بتایا کہ ٹرسٹ اس طرح کے حفظان صحت کے پروگرام آئے دن چلاتی رہتی ہے ۔
مینیجنگ ٹرسٹی داعی اسلام نے چیک اپ کے لیے آئے ہوئے مریضوں کو دعائیں دی اور سب کی صحت و سلامتی کے لیے مفید باتیں بتائیں ۔