یہ پروگرام ہرسال کی طرح اس سال بھی نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقدہوا۔شاہ صفی میموریل ٹرسٹ نے اس کا اہتمام کیا،جب کہ حضرت داعی اسلام شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی نے اس پروگرام کی صدارت وسرپرستی فرمائی،قرب وجوار کے ہزاروں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی،عوام کے علاوہ علماو عمائدین قوم وملت بلاتفریق اس اجلاس میں شریک ہوئے ،اورپیغمبر امن شانتی جناب محمدرسول اللہﷺ کی تعلیمات کوعلماوصلحا کی زبانی سماعت کیا۔اس موقع پر شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے لنگر عام کاانتظام بھی کیاگیاتھا۔
انسانوں پر ظلم کرنے والے رسول رحمت کے امتی نہیں ہو سکتے ۔اللہ کے رسول نے ایک خدا کی عبادت کے ساتھ والدین،پڑوسی،مسافرسب کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے ۔ان باتوں کا اظہار جامعہ عارفیہ کے نائب پرنسپل مفتی کتاب الدین رضوی نے اپنے بیان میں کیا ۔ مولانا ذیشان احمد مصباحی نے فرمایا کہ وہ لوگ جو بچوں تک پر ظلم کر رہے ہیں ،ان کو محمد اور تعلیمات محمد سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ ان کی مثال اس پاگل کتے کی ہے جواپنے بیگانے سب پر بھونکتا اور سب کو کاٹ کھاتاہے۔