خانقاہ عارفیہ سید سراواں الہ آباد کے صحن میں جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صاحب سجادہ داعی اسلام شیخ ابوسعید محمدی صفوی نے’’امن و شانتی کا پیغام انسانیت کے نام‘‘ کے عنوان سے ایک دینی ودعوتی کانفرنس منعقد کی جس میں قرب و جوار کے مسلم اور غیر مسلم بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش پر ان کی سیرت اور ان کی زندگی سے ہمیں کیا سیکھ ملتی ہے اس پہلو پر بیانات سنے۔
یہ پروگرام ہرسال کی طرح اس سال بھی نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقدہوا۔شاہ صفی میموریل ٹرسٹ نے اس کا اہتمام کیا،جب کہ حضرت داعی اسلام شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی نے اس پروگرام کی صدارت وسرپرستی فرمائی،قرب وجوار کے ہزاروں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی،عوام کے علاوہ علماو عمائدین قوم وملت بلاتفریق اس اجلاس میں شریک ہوئے ،اورپیغمبر امن شانتی جناب محمدرسول اللہﷺ کی تعلیمات کوعلماوصلحا کی زبانی سماعت کیا۔اس موقع پر شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے لنگر عام کاانتظام بھی کیاگیاتھا۔