شاہ تراب علی قلندر کی شخصیت اور شاعری پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد خانقاہ عارفیہ میں شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا ۔ جس کی صدارت حضرت مولانا شاہ تقی انور قلندر (زیب سجادہ خانقاہ کاظمیہ کاکوری شریف ) نے فرمائی ۔
سیمینار میں شرکت کے لیے مدعو کیے گئے حضرات میں پروفیسر مسعود انور علوی (صدر شعبۂ عربی ، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی ، علی گڑھ )، پروفیسر معین الدین جینابڑے (شعبۂ اردو جواہر لال نہرو یونی ورسٹی ، دہلی) ، جناب واحد نظیر (اسسٹنٹ پروفیسر اکادمی برائے فروغ استعدادارد و میڈیم اساتذہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ) جناب ظفر احمد ظفر انصاری (اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ اردو الٰہ آباد یونی ورسٹی ، الٰہ آباد ) تھے ۔
You are now subscribed