خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں مرکزی سینٹر برائے تحقیق طب یونانی ، الٰہ آباد (وزارت صحت و خاندانی بہبود ) اور شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے بیداری صحت پروگرام اور مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر الٰہ آباد اور لکھنؤکے کئی ماہر ڈاکٹر تشریف لائے اور مریضوں کی طبی جانچ کے ساتھ انہیں دواؤں اور مشوروں سے بھی نوازا ۔
مرکزی سینٹر سے آئے ہوئے ڈاکٹر پرویز احمد صدیقی ، ڈاکٹر احسن انصاری اور ڈاکٹر عرفان نجف نے مریضوں کا چیک اپ کیا ساتھ ہی ایرسٹوٹکلس پرائیویٹ لمیٹیڈ سے بلڈپریشر اور شوگر کی جانچ کےلیے آئے ہوئے ڈاکٹر وملیش کمار اور پنکج پانڈے بھی شریک رہے ۔ سید سراواں اور آس پاس کی بستیوں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے اور طبی فائدے حاصل کیے ۔ کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری ڈاکٹر سعید احمد نے انجام دیے ۔
واضح رہے کہ شاہ صفی میموریل ٹرسٹ ہمیشہ اس قسم کے مختلف سماجی ، رفاہی ، تعلیمی اور طبی پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے ۔ آٗندہ بھی یہ پروگرام منعقد ہوتا رہے گا تاکہ عوام الناس بغیر اختلاف مذہب و ملت اس سے استفادہ کرتے رہیں ۔